پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم ‘‘پراجیکٹ غازی‘‘ کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 دسمبر 2016 18:57

پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم ‘‘پراجیکٹ غازی‘‘ کی ویڈیو کے سوشل میڈیا ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30دسمبر2016ء) پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم ‘‘پراجیکٹ غازی‘‘ کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے جاری ہیں. تفصیلات کے مطابق پاکستانی کی پہلی سپر ہیرو فلم ”پراجیکٹ غازی“ تکمیل کے مراحل میں ہے۔ فلم کی پہلی پس پردہ فلمائے جانے والے مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو کو عوام کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے اور فلم کی جلد ریلیز کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ اس فلم میں ہمایوں سعید، شہریار منور اور سائرہ شہروز مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ سائرہ شہروز ایک سائنسدان، شہریار منور ایک فوجی کمانڈو جبکہ ہمایوں سعید ایک فوجی استاد کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :