آئی جی خیبرپختونخوا پولیس نے پولیس پوسٹ انقلاب کو مکمل پولیس اسٹیشن کی منظوری دیدی

جمعہ 30 دسمبر 2016 19:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ناصر خان دٴْرانی نے نظم ونسق اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے پولیس پوسٹ انقلاب کا درجہ بڑھا کر اٴْسے ایک مکمل پولیس اسٹیشن کی حیثیت سے کام کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔جسے پولیس اسٹیشن انقلاب پشاور کے نام سے پکارا جائیگا۔

اسی طرح اس فیصلے سے پشاور میں مجموعی پولیس اسٹیشنوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔ یہ حکم نامہ بہتر نظم و نسق، جرائم کے کنٹرول اور عوام کی سہولت کے پیش نظر طویل غور وخوض کے بعدجاری کیا گیا۔یہاں یہ امر قابل ذکرر ہے کہ چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے آئی جی پی کو پولیس پوسٹ انقلاب کا درجہ بڑھا کر اٴْسے ایک مکمل پولیس اسٹیشن کا درجہ دینے کی درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

اس تجویز پر پولیس پالیسی بورڈ میںسیر بحث کی گئی۔پولیس پالیسی بورڈ کے اجلاس میںیہ طے ہوا کہ کام کی زیادتی اور علاقے میں سیکورٹی کی صوتحال کی وجہ سے بڈھ بیر پویس اسٹیشن کے لئے یہ مشکل ہو گیا ہے کہ وہ ان پر مناسب تو جہ دے سکے۔اسی صورتحال کے پیش نظران مقاصد کے حصول کے لئے پولیس پوسٹ انقلاب کو ایک مکمل پولیس اسٹیشن کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس فیصلے سے اگر ایک طرف عوام پولیس کی خدمات فوری طور پر حاصل کرنے کے قابل ہو سکیں گے تو دوسری طرف پولیس اہلکار علاقے میں ہر جگہ ہر وقت اپنی موجودگی کو بھی یقینی بناسکیں گے۔ یہاں یہ امر قابل ذکرر ہے کہ پشاور میں پولیس کی نگرانی / سرپرستی کو مزید فعال بنانے اور عوام کو پولیس کی خدمات کے فوری حصول کو یقینی بنانے کے لئے پہلے ہی ایک سب ڈویڑن بڈھ بیر سب ڈویڑن کے نام سے اور ایک ڈویڑن صدر ڈویڑن کے نام سے بنا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :