انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام وفاقی اردو یونیورسٹی میں محفل نعت کا انعقاد

جمعہ 30 دسمبر 2016 19:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) انجمن طلبا اسلام کے زیر اہتمام ربیع الاول کے سلسلہ میں وفاقی اردو یونیورسٹی میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت انجمن طلبا ء اسلام کے مرکزی صدر سید بو علی شاہ نے کی ،محفل نعت میںکثیر تعداد میں طلبا ء و طالبات سمیت اساتذہ نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

معروف ثناء خواں حضرات سید واجد شاہ گیلانی، حافظ رضوان طارق ،عبدالجبار قادری نے بارگاہ رسالت ؐ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔ اس موقع پر انجمن طلبا ء اسلا م ضلع اسلام آباد کے ناظم ملک عزیز الرحمان نے بھی خطاب کیا۔