ساہیوال ڈکیتی و چوری کی وارداتیں ‘ شہری نقدی ودیگر قیمتی اشیاء سے محروم

جمعہ 30 دسمبر 2016 19:45

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتیں ‘نامعلوم و نامزد ملزمان لاکھوں روپے کے طلائی زیورات ‘اے ٹی ایم کارڈ اوربکرے لے اڑے ۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات طارق بن زیادکالونی میں ہوئی یہاں حید ر خان اپنی والدہ کے ہمراہ گاڑی کھڑی کرکے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ 3نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر نقدی ‘طلائی زیورات اوراے ٹی ایم کارڈ وغیرہ کل مالیتی 2لاکھ 60ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔

چوری کی دو مختلف وارداتوں اڈہ ان بجاج میں اظہروغیرہ 4ملزمان نے ناصر محبوب کے احاطہ مویشیاں سے بکرامالیتی 35ہزار روپے اور 15/WMمیں آصف وغیرہ 4ملزمان نے ندیم اکبر کے احاطہ مویشیاں سے دوبکرے مالیتی ایک لاکھ روپے چرالئے ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :