جماعت اسلامی کے زیر اہتمام (کل) امت رسول ﷺریلی کا انعقاد ہوگا

جمعہ 30 دسمبر 2016 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام (کل)ہفتہ کو شام اور برما سمیت مسلم ممالک میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف امت رسول ﷺریلی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ‘اسلام آباد سے ہزاروں کی تعداد میں مردو خواتین ، بچے اور بزرگ شر یک ہوں گے، ریلی تین بجے سہ پہر جی نائن مر کز کر اچی کمپنی کے مقام پرہو گی اُمت رسول ﷺ ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق کر یں گے ۔

متعلقہ عنوان :