16ء میں ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کی خبر کو سب سے زیادہ شہرت ملی

جمعہ 30 دسمبر 2016 19:01

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) 2016ء میں بھی گزشتہ برسوں کی نسبت خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہوا اور ہرسال کی طرح یہ سال بھی خواتین کوبہت سے دکھ دیکر رخصت ہوگیا۔

(جاری ہے)

2016ء کے دوران دنیا بھر میں تشدد کے حوالے سے سب سے زیادہ مقبول ہونے والی خبر بھی ماڈل گرل قندیل بلوچ کے بارے میں تھی جنہیں اس برس کے دوران ملتان میں قتل کردیاگیا اور اس خبر کوسب سے زیادہ شہرت ملی اور وہ عالمی سطح پر خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کی تصویر بن گئی ۔

2016ء کے دوران مجموعی طورپر خواتین پر مختلف نوعیت کے تشدد کے 13633واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 2015ء میں 10100واقعات رپورٹ ہوئے ۔2016ء کے دوران مختلف وجوہات کی بناء پر پنجاب بھر میں 5785خواتین نے خودکشی کی ۔یہ تعداد بھی گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ رہی۔

متعلقہ عنوان :