دفاعی تجزیہ نگار اور ادیب کرنل (ر) غلام سرور کا یوم پیدائش آج منایاجائے گا

جمعہ 30 دسمبر 2016 18:58

عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء)پاکستان کے ممتاز دانشور ،کالم نگار ،دفاعی تجزیہ نگار اور ادیب کرنل (ر) غلام سرور کا88 واں یوم پیدائش آج بروز ہفتہ کو منایا جائے گا، وہ 31دسمبر1928 کو جہلم میں پیدا ہوئے ، پاک فوج کی ایجوکیشن کور سے وابستہ رہے ان کی تصانیف میں تقدیر اور امم ،مسافر حرم ، پطرس کے نام شامل ہیں،انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیاتھا، وہ 21دسمبر2009 کو وفات پاگئے تھے۔