نومنتخب چیئرمین ،وائس چیئرمین کل حلف اٹھائیں گے

جمعہ 30 دسمبر 2016 18:45

عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء)میونسپل کمیٹی عارفوالا کے نومنتخب چیئرمین سید ہادی حسین زیدی اور وائس چیئرمین محمد افضل نعیم ایڈووکیٹ اپنے عہدے کا حلف کل 31 دسمبر بروز ہفتہ کو اٹھائیں گے ان سے حلف اسسٹنٹ کمشنرعارفوالا عدنان فرید آفریدی لیں گے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اس سلسلہ میں پروقار تقریب ٹی ایم اے ہال عارفوالا میں انعقاد پذیر ہو گی۔