ناقص سیکورٹی انتظامات پر ریسٹورنٹ منیجرگرفتار

جمعہ 30 دسمبر 2016 18:45

عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) پولیس نے سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر ریسٹورنٹ کے منیجر کو گرفتارکرلیا ، تفصیل کے مطابق بلدیہ چوک میں تھانہ سٹی عارفوالا کے اے ایس آئی عبدالرزاق نے چمن ریسٹورنٹ پر سکیورٹی گارڈ کی عدم تعیناتی اور ناقص انتظامات پر منیجر زین العابدین کو گرفتارکر لیا اور اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔