رحیم یار خان : گلشن عثمان میں دھماکہ ، پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 30 دسمبر 2016 14:33

رحیم یار خان : گلشن عثمان میں دھماکہ ، پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 دسمبر 2016ء) : رحیم یار خان کےعلاقہ گلشن عثمان میں دھماکہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو طبی امداد کے لیےشیخ زید اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی اہلکار مسجد کی سکیورٹی پر تعینات تھے ۔ ابتدائی طور پر دھماکے کے خود کش ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :