جونیئرز کا راستہ روکنا سراسر زیادتی ،سینئر اداکارائیں نئی آنیوالی اداکارائوں کی حوصلہ افزائی کریں‘پلک رانا

جمعہ 30 دسمبر 2016 14:22

جونیئرز کا راستہ روکنا سراسر زیادتی ،سینئر اداکارائیں نئی آنیوالی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) اداکارہ پلک رانا نے کہا ہے کہ ہر جونیئر کو ایک دن ضرور سینئر بننا ہوتا ہے ، آج جو فنکار سینئر ہیں جب انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا تو ایک جونیئر کی حیثیت سے ہی کیا تھا اور سینئرز کی رہنماء سے وہ ایک مقام تک پہنچ کر سینئرز میں شمار ہونے لگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں آج بھی جونیئر اداکارہ ہوں مگر اپنے سے جونیئر کی رہنمائی کرنے کے ساتھ اپنی سینئر کا احترام کرنا جانتی ہوں۔

جس طرح بہتے دریا کے سامنے بند نہیں باندھا جا سکتا اسی طرح جونیئر اداکاروں کو سینئر بننے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا ، میری اپنی سینئر اداکارائوں سے اپیل ہے کہ وہ شوبز میں داخل ہونے والی نئی آنے والی اداکارائوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ ان کا راستہ روکنا سراسر زیادتی ہو گی۔