اداکارہ و ماڈل لائبہ خان نیازی نے بلاول بھٹو سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

بلاول سے شادی کے بعد میں شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر کے صرف گھریلو امور کی طرف توجہ دوں گی

جمعہ 30 دسمبر 2016 13:21

اداکارہ و ماڈل لائبہ خان نیازی نے بلاول بھٹو سے شادی کی خواہش کا اظہار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) اداکارہ و ماڈل لائبہ خان نیازی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا ۔ اداکارہ لائبہ خان نیازی نے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بلاول بھٹو زرداری نے بے حد متاثر کیا ہے اور ان میں ایک بڑے لیڈر کی تمام خوبیاں موجود ہیں ،میں ان سے بڑی متاثر ہوں اور میری خواہش ہے کہ میں بلاول بھٹو کی شریک حیات بنوں ۔

(جاری ہے)

ا نہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو سے شادی کرنے کے بعد میں شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر کے صرف گھریلو امور کی طرف توجہ دوں گی اور اگر بلاول اجاز ت دیں گے تو سیاست میں بھی آ سکتی ہو ں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ حمزہ شہباز بھی خوبصورت ہیں مگر وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ویسے بھی مجھے صرف بلاو ل بھٹو سے ہی جنون کی حد تک محبت ہے اور میں ان سے ہی شادی کی خواہش مند ہوں ۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جب میں بلاول سے شادی کرلوں گی تو آصف علی زرداری بھی مجھے بہو تسلیم کرلیں گے ۔