برلن حملہ، متاثرہ خاندان کیلئے امریکی پاپ بینڈ کا ایک لاکھ ڈالر کا عطیہ

جمعہ 30 دسمبر 2016 13:15

برلن حملہ، متاثرہ خاندان کیلئے امریکی پاپ بینڈ کا ایک لاکھ ڈالر کا ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) امریکی معروف پاپ بینڈ ون ریپبلک نے برلن حملے کیمتاثرہ خاندان کیلئے ایک لاکھ ڈالرز کاعطیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی بینڈ کے اراکین نے برلن میں اس مقام کا دورہ کیا، جہاں دہشت گرد حملے میں بارہ افراد ہلاک اور اڑتالیس زخمی ہوئے تھے، پاپ بینڈ ون ریپبلک نے اپنے ٹوئٹر میں پیغام میں کہا دکھ اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔اپنی فاؤنڈیشن گڈ لائف کے ذریعے انہوں نے متاثرہ خاندان کو ایک لاکھ ڈالرز کا عطیہ دیتے ہوئے لوگوں سے بھی ان کی مالی معاونت کی اپیل کی ہے۔معروف پاپ بینڈ کی نئی البم او مائی مائی کا گانا وین ایور آئی گو دنیا بھرمیں مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :