نامور فلمسٹار سلطان راہی مر حوم کی21 ویں برسی 9 جنوری 2017 کو منائی جائے گی

جمعہ 30 دسمبر 2016 13:08

نامور فلمسٹار سلطان راہی مر حوم کی21 ویں برسی 9 جنوری 2017 کو منائی جائے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء)نامور فلمسٹار سلطان راہی مر حوم کی21 ویں برسی 9 جنوری 2017 کو منائی جائے گی‘ مرحوم سلطان راہی نی50 کی دہائی میں ایکسڑا کے کرداروں سے فلم انڈسٹری میں کام شروع کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فن کے سلطان نے 800 کے قریب فلمیں کیں جن میں سی500 کے قریب فلموں میں مرکزی کردار ادا کئے‘ سلطان راہی پاکستان فلم انڈسٹری کے واحد ہیرو تھے اور یہ دور کئی سال تک جاری رہا‘ ہدایتکار یونس ملک کی فلم مولا جٹ میں ان کے کردار مولے کو برصغیر میں زبردست شہرت ملی اور انہوں نے اس سے ملتے جلتے کئی کردار درجنوں فلموں میں ادا کیے مرحوم سلطان راہی 9 جنوری 1996 کو گوجرانوالہ سے لاہور آرہے تھے کہ راستے میں جی ٹی روڈ پر انہیں قتل کر دیا گیا۔