ماورا حسین جلد سماجی مسائل پر مبنی ڈرامے ’سمیع‘ میں جلوہ گر ہونگی ، ٹیزر جاری

جمعہ 30 دسمبر 2016 12:13

ماورا حسین جلد سماجی مسائل پر مبنی ڈرامے ’سمیع‘ میں جلوہ گر ہونگی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) اداکارہ ماورا حسین جلد ڈرامے ’سمیع‘ میں جلوہ گر ہونگی ،نجی ٹی وی چینل نے ٹیزر کو اپنے فیس بک پیج پر شیئر کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک گھر میں شادی کی تقریبات جاری ہیںجہاں ماورا حسین شرمیلی دلہن کے روپ نظر آرہی ہیں ،ٹیزر کے آخر میں ایک شخص بھاگتے ہوئے گھر میں داخل ہوتا ہے اور اعلان کرتا ہے کہ شادی کی تقریب روک دو کیونکہ گھر کے باہر کسی کا قتل ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ماورا نے ڈرامے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈرامہ سمیع سماجی مسائل پر مبنی ہے جسے جان ہاپکنز کی مشترکہ پروڈکشن کیساتھ بنایا جارہا ہے میں اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آوں گی ۔