بھارتی اداکارہ رامباہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ،بدلی شخصیت نے سب کو حیران کردیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 12:13

بھارتی اداکارہ رامباہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ،بدلی شخصیت نے ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم’جڑواں‘ میں روپا کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ رامباہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں ان کی بدلی شخصیت نے سب کو حیران کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ رامباہ نے فلمی کیرئیر کا آغاز تامل فلم نگری سے 1993 میں کیا اور جلد ہی شہرت کے باعث 1995 میں ریلیز ہونیوالی فلم ’جلاد‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا لیکن انہیں شہرت سلمان خان کے مدمقابل فلم ’جڑواں‘ سے حاصل ہوئی جس کے بعد انہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اداکارہ نے کیرئیر کے عروج پر ہی بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا لیکن مقامی فلم نگری میں اداکاری کے جوہر دکھاتی رہیں تاہم 2010 میں بھارتی نژاد کینیڈین بزنس مین سے شادی کرکے کینیڈا میں سکونت اختیار کرلی۔اداکارہ فلم نگری کو ہمیشہ کیلئے چھوڑ نے کے بعد مکمل طور پر گھریلو زندگی گزار رہی ہیں ان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جس میں ان کی بدلی شخصیت سے سب ہی حیران ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :