شادی اور باپ بننا میری قسمت میں نہیں ہے ،بہت سے لوگوں کو شادی کرکے خوش نہیں دیکھا،کرن جوہر

جمعہ 30 دسمبر 2016 12:13

شادی اور باپ بننا میری قسمت میں نہیں ہے ،بہت سے لوگوں کو شادی کرکے خوش ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے کہا ہے کہ شادی اور باپ بننا میری قسمت میں نہیں ہے کیونکہ میں نے بہت سے لوگوں کو شادی کرکے خوش نہیں دیکھا۔بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر کا شمار فلم نگری کے صف اول فلمسازوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیئے ہیں جس میں ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘،’کبھی خوشی کبھی غم‘،’کبھی الوداع نہ کہنا‘،’مائی نیم ازخان‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ جیسی فلمیں شامل ہیں ،کرن جوہرکامیاب کیرئیر کے باوجود تاحال کنوارے ہیں لیکن اب انہوں نے شادی کے حوالے سے حسرت کا اظہار کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شادی اور باپ بننامیری قسمت میں نہیں ہے میں نے بہت سے لوگوں کو شادی کرکے خوش نہیں دیکھا ہے جس پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں جبکہ میں نے کافی سوچ بچار کے بعد اپنے پیشے سے شادی کرلی ہے اسی لئے اپنی ہر فلم کو بچہ سمجھتا ہوں۔

(جاری ہے)

کرن جوہر نے کہا کہ عالیہ بھٹ اور ورن دھون سمیت متعدد اداکاروں کو اپنے بچوں کی طرح رکھتا ہوں کیونکہ یہ بچے مجھے والدین والی عزت دیتے ہیں اسی لئے مجھے لگتا ہے کہ میں اب باپ بنوں گا ہی نہیں جبکہ ایسا نہیں ہے کہ میں اپنی زندگی کو ادھورا سمجھتا ہوں بلکہ میں اپنے پیشے میں خود کو مکمل سمجھتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :