ہالی ووڈایشن فلم اسپائیڈر مین اگلے سال 7 جولائی کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

جمعہ 30 دسمبر 2016 12:02

ہالی ووڈایشن فلم اسپائیڈر مین اگلے سال 7 جولائی کو سینماء گھروں میں ..
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) سپر ہیرو پر مبنی ہالی ووڈایشن فلم اسپائیڈر مین اگلے سال 7 جولائی کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی جس کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں ۔جان واٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں اداکار ٹام ہالینڈبحیثیت پیٹر پارکر/ اسپائیڈرمین مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونگے ۔

(جاری ہے)

آئرن مین کے کردار میں رابرٹ ڈائونی جونیئر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائینگے جبکہ مائیکل کیٹن،میریسا ٹومی، ڈونلڈ گروور، مارٹن اسٹار، زینڈایااورٹونی ریولوری فلم کی دیگر کاسٹ میں نمایاں ہیں۔کیون فیج اور ایمی پاسکل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ فلم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے گِرد گھوم رہی ہے جو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور مکڑی کی طرح جال کے ذریعے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھ جاتا ہے۔برائی کیخلاف لڑتے ،انسانیت کی مدد کرتے سپر ہیروپر مبنی یہ ایکشن ایڈونچر فلم آئندہ سال سونی پکچرز کے تحت اگلے سال 7جولائی کو سنیماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :