ڈاکٹروں نے پیسے نہ ہونے کے باعث اداکار افتخار قیصر کے علاج سے انکارکردیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 12:02

ڈاکٹروں نے پیسے نہ ہونے کے باعث اداکار افتخار قیصر کے علاج سے انکارکردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) ڈاکٹروں نے پیسے نہ ہونے کے باعث اداکار افتخار قیصر کے علاج سے انکارکردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بے مثال فنکارانہ صلاحیتوں سے لوگوں کے دل موہ لینے والے افتخار قیصر فن کے عروج پر تھے تو ہر کوئی ان کے گن گاتا تھا، لیکن بیماریوں میں گھرنے پر سب ان کا ساتھ چھوڑ گئے ۔

(جاری ہے)

ہندکو مزاحیہ خاکوں اور ’اب میں بولوں کہ نہ بولوں‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے افتخار قیصر کو پشاور کی شان کہا جاتا ہے۔

افتخار قیصر گزشتہ کئی ماہ سے مختلف امراض میں مبتلا ہیں، بیماری کی شدت اور کمزوری کے باعث افتخار قیصر بستر سے جا لگے ہیں۔چند روز قبل طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا تاہم دوائوں اور ٹیسٹوں کے پیسے نہ ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے ان کے علاج سے انکار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :