ٹی وی اور تھیٹر تک کام کرنا پسند ہے، فلموںمیں جانا خواہش نہیں ،روبی انعم

جمعہ 30 دسمبر 2016 12:02

ٹی وی اور تھیٹر تک کام کرنا پسند ہے، فلموںمیں جانا خواہش نہیں ،روبی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) سٹیج اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ مجھے صرف ٹی وی اور تھیٹر تک کام کرنا پسند ہے، فلموںمیں جانا کبھی میری خواہش نہیں تھی، موسیقی میں صوفیانہ کلام میرے دل کو بھاتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں روبی انعم نے کہا کہ رائٹر کے قلم میں بہت طاقت ہوتی ہے وہ اپنی تحریر کے ذریعے معاشرے کا رجحان بدل سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے صرف ٹی وی اور تھیٹر تک کام کرنا پسند ہے، فلموںمیں جانا کبھی میری خواہش نہیں تھی، انہوں نے کہا کہ موسیقی میں صوفیانہ کلام میرے دل کو بھاتا ہے۔ روبی انعم نے کہا کہ جب میری ذات سے کسی کا بھلا ہو تو روحانی سکون ملتا ہے۔