شکتی کپور بیٹی شردھا کپور کیلئے ولن بن گئے

کئی دنوں سے اداکار فرحان اختر کیساتھ اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر بیٹی کو زبردستی واپس لے آئے

جمعہ 30 دسمبر 2016 12:02

شکتی کپور بیٹی شردھا کپور کیلئے ولن بن گئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں ’ولن ‘ کا کردار کرنے والے اداکار شکتی کپورحقیقی زندگی میں اپنی بیٹی اداکارہ شردھا کپور کیلئے ہی ’ولن‘بن گئے۔ بالی ووڈ اداکار فرحان اختر کے اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد فلم نگری کی اداکاراؤں کیساتھ معاشقے زبان زدعام ہیں جس میں آدتیا راؤ حیدری اور شردھا کپور شامل ہیں جب کہ اداکار کی فلم ’راک آن 2‘ کے بعد سے ہی اداکارہ شردھا کپور کیساتھ معاشقے کی خبریں سامنے آرہی ہیں لیکن اب بھارتی میڈیا نے حیران کن دعویٰ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور کئی روز سے اداکار فرحان اختر کیساتھ ان کے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھیں لیکن گزشتہ دنوں متعدد فلموں میں ولن کے کردار سے شہرت حاصل کرنیوالے اداکار شکتی کپور غصے کی حالت میں فرحان کے اپارٹمنٹ پہنچے اور بیٹی کو گھر واپسی کا کہا جس پر اداکارہ نے انکار کردیا تاہم شکتی کپور شردھا کو زبردستی اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کرلے گئے۔ دوسری جانب اداکار شکتی کپور نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے خبر کو سازش قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ اداکار فرحان اختر اور ان کی اہلیہ ادھونا کے درمیان طلاق کیلئے قانونی جنگ جاری ہے۔