تھر پارکرمیں سردی کی لہر شروع ہوتے ہی بچوں کی اموات کا سلسلہ شروع

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) تھر پارکرمیں سردی شروع ہوتے ہی بچوں کی اموات کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبہ سندھ کے صحرائے تھرپارکر میں غذائی قلت کے ساتھ ساتھ سردی کی لہر شروع ہونے کے بعد بچوں کی اموات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 3 روز کے دوران مزید 13بچے سہولیات کی کمی کے باعث جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد سال 2016کے 12ماہ کے دوران مجموعی طور جان بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 745ہو گئی ہے ۔

محکمہ صحت تھرپارکر کی جانب سے رواں سال کے دوران 473 بچوں کی اموات کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔ تھرپارکر کے مکینوں نے سندھ حکومت اور فلاح و بہبود کا کام کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ تھرپارکر میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی کاروایاں شروع کرتے ہوئے بچوں کی اموات پر قابو پایا جائے۔

متعلقہ عنوان :