کراچی ، اورنگی ٹائون سے گرفتار 2ملزمان کا پولیس افسر کے قتل کا اعتراف

نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار ،اسلحہ برآمد

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون سے گرفتار 2ملزمان نے پولیس افسر کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔ نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ اقبال مارکیٹ پولیس نے ڈکیتیوں اور ڈکیتی کے دوران قتل کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان رفیق اور شیر علی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ ملزمان نے التونر میں ڈکیتی کے دوران پیچھا کرنے والے پولیس افسر شہزاد کو کورنگی میں فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق نارتھ ناظم بلاک سی میں ایک شخص کو چیکنگ کے لئے رکنے کا کہا گہا تھا۔ اس دوران اس شخص نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل ملی ہے۔