مشہور موبائل ایپ ’’وٹس ایپ’’ پر ایک اور وائرس کا حملہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 دسمبر 2016 23:03

مشہور موبائل ایپ ’’وٹس ایپ’’ پر ایک اور وائرس کا حملہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 دسمبر2016ء) مشہور موبائل ایپ ’’وٹس ایپ’’ پر ایک اور وائرس کا حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے اسمارٹ فون صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی موبائل ایپ ’’وٹس ایپ’’ پر ایک اور وائرس کا حملہ ہوا ہے۔ اس وائرس کا سامنا خاص کر ایپل کمپنی کے آئی فون اور آئی پیڈ استعمال کرنے والے صارفین کو کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

وٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو ان کی موبائل میسیجنگ ایپ میں ایک پیغام وصول ہوتا ہے جس میں ”کانٹیکٹ“ نامی فائل جڑی ہوتی ہے۔ اس فائل کو ڈاون لوڈ کرنے والے صارفین کے موبائل یا آئی پیڈ پر فوری وائرس کا حملہ ہو جاتا ہے اور بعض اوقات ان کی میسیجنگ ایپ ہمیشہ کیلئے کام کرنا چھوڑ دیتی ہے یا ان کا موبائل سافٹ وئیر ہی کریش ہو جاتا ہے۔ ماہرین نے وٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو اس وائرس سے خبردار رہنے کی تلقین کی ہے۔

متعلقہ عنوان :