سانس کے سادہ ٹسٹ سے کینسر اور 16 دوسری بیماریوں کی تشخیص ممکن ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 29 دسمبر 2016 22:23

سانس کے سادہ ٹسٹ سے کینسر اور 16 دوسری بیماریوں کی تشخیص ممکن ہے

قدیم یونانی اطبا کے زمانے سے ہی خیال کیا جاتا ہے کہ کسی بھی شخص کی سانس اس کے صحت مند یا بیمار ہونے کا پتا دیتی ہے۔ اس نظریےکو اسرائیل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے سچ ثابت کر دکھایا۔ انہوں نے ایک ایسی ڈیوائس بنائی ہےجو نینو پارٹیکل کے استعمال سے صرف ایک بار سانس لینے سے کینسر سمیت 17 مختلف بیماریوں کی شناخت کر سکتی ہے۔
اس مشین کی درستی کا معیار اگرچہ وہ نہیں جو اصل زندگی میں کلینکل ٹسٹ کا ہوتا ہے تاہم اس سے بہت سے امراض کا ابتدائی سٹیج پر ہی معلوم ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)


اس ڈیوائس کو بنانے والی ٹیم نے 1400 مریضوں سے نمونے حاصل کرکے 8 اقسام کے کینسر کا باعث بننے والے 13 کیمیکل دریافت کیے۔سانس میں ان کیمیکلز کی موجودگی اور شرح معلوم کرنے کے لیے ماہرین نے مصنوعی ذہانت کا استعمال بھی کیا ہے۔
یہ ڈیوائس مخصوص سنسر، جو گولڈ نینو پارٹیکلز سے بنے ہوتے ہیں، استعمال کرتی ہے۔ اس ڈیوائس میں مختلف کمپاؤنڈز کی موجودگی کےلیے کاربن نینو ٹیوبز کا نیٹ ورک بھی استعمال کیا جاتا ہے۔سنسرز سے حاصل کیے گئےڈیٹا کا مصنوعی ذہانت سے تجزیہ کرتا ہے۔
اس ڈیوائس کی بیماری تشخیص کی درستی کی شرح 86 فیصد تک ہے۔