پنجاب میں یکم جنوری سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 نافذ کیا جائے گا

مشرف دور کا آرڈننس یکم جنوری کو ختم ہو جائیگا‘ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے تمام ٹا ئونز کو زون میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری

جمعرات 29 دسمبر 2016 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) حکومت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف دور میں نافذ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001 ختم کرکے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 نافذ کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف دور میں نافذ کیا گیا لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001 یکم جنوری 2017 سے ختم ہوجائے گا اور یکم جنوری سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 نافذ کیا جائے گا۔ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے تمام ٹانز کو زون میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :