مسلم لیگ ن لائرز فورم کا لاہور بار کے انتخابات میں چودھری تنویر کی حمایت کا اعلان

جمعرات 29 دسمبر 2016 22:14

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن لائرز فورم نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدارتی امیدوار چودھری تنویر احمد کی حمایت کا اعلان کر دیا، چودھری تنویر کہتے ہیں کہ وہ ہڑتالوں کے کلچر کیخلاف ہیں، پروفیشنل وکیل گھر سے وکالت کرنے آتے ہیں، ہڑتال کرنے نہیں۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے کراچی شہدا ہال میں صدر مسلم لیگ ن لائرز فورم پنجاب شریف جوئیہ، سیکرٹری جنرل چودھری فریاد علی ایڈووکیٹ، ظفر عباس گیلانی ایڈووکیٹ سمیت دیگر عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ لاہور بار ایسوسی ایشن کے چودہ جنوری کو ہونے والے انتخابات میں صدارتی امیدوار چودھری تنویر کی بھرپور حمایت کی جائیگی اور ڈور ٹو ڈو وکلا سے چودھری تنویر اختر کا ووٹ مانگا جائیگا، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی امیدوار چودھری تنویر اختر نے کہا کہ صدر منتخب ہو کر وہ وکلا کی فلاح کیلئے کام کرینگے، انہوں نے کہا کہ وہ عدالتوں میں غیرضروری ہڑتالیں کرنے کے خلاف ہیں، پروفیشنل وکیل گھر سے وکالت کرنے آتے ہیں، ہڑتال کرنے نہیں، ہڑتال کی وجہ سے ہزاروں سائلین اور وکلا کا نقصان ہوتا ہے، بار اور بنچ کا بہترین تعلق یہ ہے کہ وکلا ہڑتالیں کرنے کی بجائے عدالتوں میں پیش ہوں، عدالتوں میں پیش ہونے سے ہی وکلا کی عزت بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :