ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل سے فیصل آباد کے چھوٹے تاجروں کے وفد کی ملاقات

تاجروں کے وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی شہباز سرور کیخلاف شکایات کے انبار لگا دئیے

جمعرات 29 دسمبر 2016 22:14

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے فیصل آباد کے چھوٹے تاجروں کے وفد کی ملاقات،تاجروں کے وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی شہباز سرور کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے اور ڈی جی کو بتایا کہ فیصل آباد فوڈاتھارٹی کے افسران نے اندھیر نگری مچا رکھی ہے‘ چھوٹی چھوٹی بات پر ہماری فیکٹریوں‘ دوکانوں‘ بیکریوں اور فوڈ آئٹمز کا کاروبار کرنے والوں کی دوکانیں کو سیل کیا جا رہا ہیں جبکہ کسی بھی بڑی فیکٹری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گی ایک سازش کے تحت ہمیں تنگ کیا جارہا ہے اور ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیں‘ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی شہباز سرور کو دوکانوں،بیکریوںیا فیکٹریوںپہلے ہی چھاپے پر سیل کرنے سے روک دیا اور انہوں نے ہدایت کی ہے کہ وہ کسی دوکان،بیکری یا فیکٹری کو پہلے چیک کریں گے اورتین بار وارننگ کے بعد جرمانہ یا سیلڈ پر سوچا جائے گا اور جرمانہ بھی قابل برداشت کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے تاجروں کے نمائندہ وفد کو یقین دلایا کہ اب کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی اور کسی کی فیکٹری پہلے وزٹ پر سیل نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام کو ملاوٹ مافیا اور دونمبر کام کرنے والوں سے نجات دلانے کیلئے آئی ہے‘ ملاوٹ مافیا معاشرے کے وہ ناسور ہیں جن کی قلع قمع کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ چند عناصر لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، وفد میں مسلم لیگ ن کے نومنتخب ڈپٹی میئر محمد امین بٹ‘ انجمن تاجران سپریم کونسل کے سرپرست حاجی اسلم بھلی‘ صدر جاوید ظفر‘ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ‘ غلہ منڈی کے صدر آصف اسلم‘ جنرل سیکرٹری رانا ایوب اسلم منج‘ حاجی ولی محمد‘ شیخ محمد نعیم‘ وسیم ذبیع اللہ‘ چوہدری یٰسین لطیف چھینہ‘ سیٹھ محمد اسلم گجر‘ عمران احمد کاہلوں‘جعفر حسین گجر کے علاوہ تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :