خانیوال، چیئرمین اپنے عہدوں کا کل حلف اُٹھائیں گے

جمعرات 29 دسمبر 2016 22:13

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء)ضلع بھر کے چیئرمین اپنے عہدوں کا کل حلف اُٹھائیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کل31دسمبر بروز ہفتہ ضلع بھر کے نومنتخب چیئرمین اپنے عہدوں کا حلف اُٹھائیں گے سب سے بڑی تقریب ضلع کونسل کے چیئرمین انجینئر رضا سرگانہ اور وائس چیئرمینوں چوہدری ضیاء الرحمن ،تیمور خان ڈاہا کی جناح لائبریری میں 1بجے دن منعقد ہوگی اے ڈی سی فریحہ تحسین ان سے حلف لیں گی اس کے علاوہ میونسپل کمیٹی خانیوال کے چیئرمین مسعود مجید خان ڈاہا اور رانا عبدالرحمن میونسپل کمیٹی ہا ل میں 11بجے اپنے عہدوں کا حلف لیں گے اے سی خانیوال لیاقت علی کلہوڑو ان سے حلف لیں گے ۔