کرچی‘ کورنگی میں پلاسٹک کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے ایک فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا‘لاکھوں کا نقصان

جمعرات 29 دسمبر 2016 22:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) کورنگی کے علاقے مرتضی چورنگی کے قریب واقع پلاسٹک کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے ایک فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،جس کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی،فائر بریگیڈ حکام نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا ہے،جبکہ پولیس کی بھری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ہے،فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لئی3 گاڑیاں موجود ہیں اور مزید گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ رہیں ہیں،جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت گودام میں ملازمین موجود تھے،جنہیں نکال لیا گیا ہے،آگ بجھانے کا عمل جاری ،آخری اطلاعات تک آگ نہ بجھ سکی۔

متعلقہ عنوان :