وزیرداخلہ چوہدری نثار (کل ) اہم پریس کانفرنس، قومی شناختی کارڈ ز کی تصدیق کی مہم کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے

جمعرات 29 دسمبر 2016 21:55

وزیرداخلہ چوہدری نثار (کل ) اہم پریس کانفرنس، قومی شناختی کارڈ ز کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان(کل ) جمعہ کو پریس کانفرنس کریں گے جس میں قومی شناختی کارڈ ز کی تصدیق کی مہم کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے،نادرا کی طرف سے جاری کی گئی تصدیقی مہم میں لاکھوں کی تعداد میں شناختی کارڈز بلاک جبکہ ہزاروں کی تعداد میں جعلی شناختی کارڈز کا سراغ لگایا گیا ہے۔…(خ م+آچ)