یکم ربیع الثانی ہفتہ 31 دسمبر کو ہوگی، مفتی منیب الرحمان

جمعرات 29 دسمبر 2016 21:49

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا لہذا یکم ربیع الثانی ہفتہ 31 دسمبر 2016ء کو ہوگی۔چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو یہاں محکمہ موسمیات میں چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا لہذا یکم ربیع الثانی ہفتہ 31 دسمبر 2016ء کو ہوگی۔