وزیر اعظم میٹروپولیٹن کارپوریشن کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں ،محنت کشوں کے مسائل حل کریں گے ،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

چوہدری محمد یٰسین مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑرہاہے ،محنت کشوں کے لیے سینیٹ میں آواز اٹھائوں گا،سینیٹر طلحہ محمود

جمعرات 29 دسمبر 2016 21:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) پاکستان ورکرز فیڈریشن ،ایل او ایف ٹی ایف اور سی ڈی اے مزدور یونین کے باہمی اشتراک سے ارکان پارلیمنٹ کو محنت کشوں کو درپیش ای اوبی آئی کے مسائل اور اسکی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنے کے سلسلے میں مقامی ہوٹل میں ایک روزہ سمینار منعقد ہوا ،سیمینار میں وفاقی وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،سینیٹر طلحہ محمود ،ممبر پنجاب اسمبلی راجہ محمد حنیف ،میئروچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز ،ڈپٹی میئرز سید ذیشان حیدر نقوی ،چوہدری رفعت جاوید ،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ظہور اعوان،فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالرئوف عالم ،اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر خالد ملک ،سابق صدر عاطف اکرام شیخ ،خالد جاوید ،رئیل اسٹیٹ کے صدر چوہدری عبدالرئوف ،اخبار فروش یونین کے جنرل سیکرٹری ٹکا خان ،چوہدری شریف ،پاکستان سپورٹس بورڈ یونین کے اکرم بھٹی ،ZTBLیونین کے ملک شمیض اعوان ،پی ڈبلیو ڈی یونین کے اسلا م خان ،راجہ وقار حسین ،سی ڈی اے مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،اسلام آباد کی مختلف یونین کونسلز کے نمائندگان،اقلیتی رہنما چوہدری اشرف فرزند ،ٹریڈ یونین کے دیگر نمائندوں، تاجر برادری ،علمائے کرام اور صحافی برادری سمیت مزدوریونین کے عہدیداروں نے شرکت کی اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے سی ڈی اے ملازمین کو ملنے والی مراعات و حقوق کو قانونی تحفظ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا کہ ہم نے سب سے پہلے بلدیاتی نظام کا خیر مقدم کیا لیکن اپنے محنت کشوں کے حقوق و مراعات کو قانونی تحفظ حاصل نہ ہونے تک اپنی جنگ جاری رکھیں گے ،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ظہور اعوان نے کہا کہ ای اوبی آئی کے سلسلے میں پاکستان کے دو صوبے اسکو واپس وفاق کے حوالے کرنے کی حمایت میں قراردادپاس کر چکے ہیں لہذا دیگر صوبوں اور وفاق کو چاہیے کہ وہ ای اوبی آئی جسکی صوبوں میں منتقلی کی وجہ سے بوڑھے محنت کشوں کو مسائل کا سامنا ہے اسکو فوری وفاق کے حوالے کیا جائے اور سی ڈی اے ملازمین کے تحفظات کو دور کیا جائے ،اخبار فروش یونین کے جنرل سیکرٹری ٹکا خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ای اوبی آئی اور سی ڈی اے ملازمین کے مسائل کو فوری حل کیا جائے اور محنت کشوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دی جائے ،فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالرئوف عالم نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین اور چوہدری محمد یٰسین کی اس شہر اور ادارے کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں اور پاکستان بھر کی تاجر برادری ہر لمحہ مزدور یونین کے ساتھ کھڑی ہے اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتی ہے ،ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ای اوبی آئی سمیت محنت کشوں کے تمام مسائل کو حل کیا جائے ،وفاقی وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میٹروپولیٹن کارپوریشن کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں ،اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق سے صوبوں کو اختیارات منتقل ہونے کے بعد محنت کشوں کے لیے بہت سے مسائل پیدا ہوئے جسکا ہمیں احساس ہے اور محنت کشوں کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے میں آپکو یقین دلا تا ہوں کہ محنت کشوں کے مسائل بشمول ای اوبی آئی اور سی ڈی اے ملازمین کے تحفظات کو ہر ممکن طریقے سے دورکیا جائے گا ،چوہدری محمد یٰسین اس شہر کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں اور ان میں ایک وصف ہے کہ وہ تمام طبقوں اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ایک جگہ پر اکھٹا کر لیتے ہیں اور میں انکی اس خوبی کا دل سے معترف ہوں ،ہم سب نے ملکر اس شہر کو وزیر اعظم کے وژن کے مطابق آگے لے کر جانا ہے اور اس شہر کی ترقی کے لیے ہمار ا آپس کا اتحاد ہونا ضروری ہے ،سینیٹر طلحہ محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد یٰسین حقوق العباد کی جنگ لڑ رہے ہیں اور میں آپکو یقین دلاتا ہوں کہ محنت کشوں کے نمائندوں نے اپنے جن مسائل کی نشاندہی کی ہے اور انکے حل کا جائز مطالبہ کیا ہے میں سی ڈی اے ملازمین سمیت تمام محنت کشوں کی آواز کو سینیٹ میں اٹھائوں گا کیونکہ ایوانوں میں بیٹھے ہوئے سیاستدان انہی محنت کشوں کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آتے ہیں اس لیے ان کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان کے مسائل کو حل کریں ،تقریب کے آخر میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈا نڈسٹری کے صدر عبدالرئوف عالم کو انکی خدمات پر شیلڈ پیش کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :