وفا قی پولیسکی جر ائم پیشہ عنا صر کیخلاف مختلف کا رروائیوں میں 11ملزمان گرفتار ،مال مسروقہ،منشیات و اسلحہ برآمد

جمعرات 29 دسمبر 2016 21:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران تین شراب فروشوں سمیت 11ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل 75لیٹر شراب ، 1130گر ام چرس ، اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے ۔تفصیلا ت کے مطابق ایس پی سٹی زبیر احمد شیخ کی خصوصی ہد ا یا ت پر تھا نہ آ بپا رہ پولیس کے محمد ارشاد اور تنویر حسین اے ایس آئیز و دیگر ملازمان نے مخبر خا ص کی اطلا ع پر کا رروائیوں کر تے ہو ئے تین ملزمان فیصل فاروق عرف پیچی ولد نعامت مسیح سکنہ مکان نمبر 34-AسیکٹرG-7/3اسلام آ باد ، خر م شہزاد ولد عارف مسیح سکنہ 100کوارٹر کچی آ بادی سیکٹرF-6-2 اور عامر مسیح ولد فرانسس سکنہ 48کو ارٹر ز سیکٹرG-7/3/2اسلام آ باد کو کرکے ان کے قبضہ سے با لا تر تیب 20لیٹر ، 15اور 40لیٹر کل 75لیٹر شراب بر آمد کر کے ان کے خلاف تھا نہ آ بپا رہ میں تین مقدما ت درج کر لیے ہیں ۔

(جاری ہے)

مزید تفتیش جا ری ہے ۔ سی آئی اے پولیس نے ملزم سیف اللہ انو ر کو گرفتار کرکے اس سے مسروقہ مو ٹر سائیکل رجسٹر یشن نمبر RIK-7882بر آمد کرلیا ۔تھا نہ سہا لہ پولیس نے دوان گشت ملزم شمس الحق کو گرفتار کرکے ا س سے پسٹل30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ۔تھا نہ کو رال پولیس نے دوران گشت ملزم تیمو ر شہزاد کو گرفتار کرکے اس سے 210گرام چرس بر آمد کرلی۔

تھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس نے دوران گشت ملزم اسفند یا ر کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے دوران گشت ملزم مصور حسین سے 570گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے دوران گشت ملزم ندیم عثما نی سے ایک عدد 12بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے دوران گشت دو ملزمان محمد اقبال اور عامر سے 350گر ام چرس بر آمد کرلی۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔ ایس ایس پی اسلام آبادمیرویس نیاز نے تمام زونل پولیس افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ اور چیکنگ کو موثر بنائیں اور چیکنگ اور کومنگ کے دوران مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا بنیادی مقصد انفرادی قوت کے ساتھ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور موجودہ حالات کے پیش نظر شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں خود گشت کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں اور ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو موجود ہ حالات کے پیش نظر بریف کریں ۔

متعلقہ عنوان :