46وفاقی ملازمین ،صوبائی ملازمین میں شامل ہوگئے

جمعرات 29 دسمبر 2016 21:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء)خیبر پختونخوا سول سرونٹس ایکٹ1973کی پیروی کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے آئے ہوئی46ملازمین جن کی پوسٹیں 18ویں آئینی ترمیم سے پہلے ریجنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس پشاور اور ایبٹ آباد میں موجود تھیں اور انہیں 18ویں آئینی ترمیم کے بعد صوبے میں بھیج دیا گیاتھامذکورہ ایکٹ کے تحت تمام مقاصد اور ہر لحاظ سے صوبے کے ملازمین تصور ہوں گے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ملازمین میں گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین شامل ہیں جن میں ایک اکائونٹنٹ(بی ایس۔16) ،تین اسسٹنٹ سسٹر ٹیوٹرز(بی ایس۔15)دو یو ڈی سیز ،دو پروجیکشنسٹ،ایک وارڈن،ایک فیملی ویلفیئر کونسلر،ایک جونئیر کلرک،ایک فیملی ورکر،چار فیملی ویلفیئر ورکرز،ایک خاتون ڈبلیو اے،پانچ نائب قاصد،تین باورچی،تین آیا،ایک مالی،چار سویپر اورتین چوکیدار شامل ہیں۔اس امر کا اعلان محکمہ بہبود آبادی حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔