گورنمنٹ ہائی سکول جوگی واڑہ پشاور سٹی طالبعلم اسد عزیز کے نام سے منسوب کر دیا گیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 21:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) گورنمنٹ ہائی سکول جوگی واڑہ پشاور سٹی کو آرمی پبلک سکول حملے میں شہید ہونے والے طالب علم اسد عزیز کے نام سے منسوب کر دیا گیا، اس حوالے سے محکمہ ثانوی و ابتدائی تعلیم نے با قاعدہ طور پر اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول جوگی واڑہ پشاور سٹی کو شہید طالب علم اسد عزیز کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے اور اسے اب گورنمنٹ شہید اسد عزیز ہائی سکول جوگی واڑہ پشاور سٹی سے پکارا جائے گا ۔شہید اسد عزیز مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مشہور تاجرحاجی دوست محمد کا بیٹا تھا۔

متعلقہ عنوان :