پیپلز پارٹی ملک کی ایک ایسی موثر سیاسی قوت ہے جس کے بغیر کوئی سیاسی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی، رہنما پیپلز پارٹی سندھ

بانی ایم کیوایم کی 22 اگست کی تقریر کے بعد کافی لوگوں کو گوشہ نشینی اختیار کرنا پڑی اور کارکنان مایوس ہوگئے ، سینیٹر سعید غنی عمران خان کو اب اندازہ ہوگیا ہے تنہاء کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی اور انھیں اپوزیشن کے ساتھ چلنا ہوگا، پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 29 دسمبر 2016 21:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی سندھ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کی ایک ایسی موثر سیاسی قوت ہے جس کے بغیر کوئی سیاسی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو پی پی میڈیا سیل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم کیوایم اور پی ایس پی سے تعلق رکھنے والے کارکنان و عہدیداران نے جمعرات کو پی پی پی کراچی کے جنرل سیکرٹری سینیٹر سعید غنی سے ملاقات کے بعد پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، سینیٹر سعید غنی اور راشدربانی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیااس موقع پر سینیٹر سعیدغنی کا کہنا تھا کہ پاک کالونی اور گولیمار سے تعلق رکھنے والے کارکنان جو آج پی پی پی میں شامل ہوئے ہیں انھیں وہ تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں جلد ان کے علاقے میں پی پی پی کا بڑا جلسہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ہر ہفتے کسی نہ کسی جماعت کے کارکن پی پی پی میں شامل ہورہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بانی ایم کیوایم کی 22 اگست کی تقریر کے بعد کافی لوگوں کو گوشہ نشینی اختیار کرنا پڑی اور کارکنان مایوس ہوگئے اپنی قیادت سے اور آج سیکڑوں کارکنان پی پی پی اور اسکی نوجوان قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ ملک میں اگر کوئی جماعت وفاق اور نسلی تعصبات سے بالاتر ہو کر سوچتی ہے تو وہ صرف پی پی پی ہے۔

سعید غنی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حالیہ بیانات کے حوالے سے کہاکہ عمران خان کو اب اندازہ ہوگیا ہے کہ تنہاہ کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی اور انھیں اپوزیشن کے ساتھ چلنا ہوگا۔سینیٹ میں پانامہ بل کی منظوری سے پہلے پی ٹی آئی اپوزیشن سے الک ہوگئی تھی جو اپوزیشن کے لیے اچھا نہیں تھا۔عمران خان کو سوچنا ہوگا کہ اپنی رائے کو کسی جماعت پر مسلط نہیں کیا جاسکتا۔

اس موقع پر پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کا کہنا تھا کہ ماضی میں کراچی کے شہریوں سے جو زیادتی کی گئی اب اسکا ازالہ ہورہا ہے اور تمام جماعتوں کے کارکنان پی پی پی میں شامل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پی پی میںآنے والے تمام دوستوں کو اندھیرے سے روشنی میں آنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ان کے خلاف جو لوگ عدالت میں گئے ہیں وہ انہیں 2 کروڑ رشوت روپے رشوت کی پیشکش کر چکے ہیں لیکن جب ان کے سامنے وہ نہیںجھکے تو وہ عدالتوں میں ان کے اختیارات کو چیلنج کررہے ہیں۔

سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ عدالت کو کم از کم میری بات سننی چاہئے اورکرپٹ لوگوں کوحکم امتناعی نہیں دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں نے کوئی غلطکام کیاہے تو عدالت بلائے اور پوچھے مگر انہوںنے تو کروڑوں روپے کی کرپشن کے خلاف اقدام اٹھایا جس پر عدالتوں میں ان کے بحیثیت مشیر وزیراعلی اختیارات کو چیلنج کیاگیا ہے۔