صاف پانی کمپنی، لاہور میٹ کمپنی سمیت پنجاب کی پبلک سیکٹر کمپنیوں کی تشکیل کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) صاف پانی کمپنی، لاہور میٹ کمپنی سمیت پنجاب کی پبلک سیکٹر کمپنیوں کی تشکیل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صاف پانی کمپنی، لاہور میٹ کمپنی، ایگریکلچر کمپنی اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو کمپنیز آرڈیننس کے تحت بنایا گیا ہے، قانون کے مطابق کمپنیز آرڈیننس کے تحت صرف وفاقی حکومت کو پبلک سیکٹر کمپنیاں بنانے کا اختیار ہے، صوبے کو کمپنیز آرڈیننس کے تحت پبلک سیکٹر کمپنیاں بنانے کا اختیار نہیں ہے۔

پبلک سیکٹر کمپنیاں جو فرائض سرانجام دے رہی ہیں، آئین کے آرٹیکل 140اے کے تحت وہ فرائض سرانجام دینا لوکل گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پبلک سیکٹر کمپنیوں کو غیرقانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :