اعظم کلاتھ مارکیٹ کے دکاندار کو پی ٹی ون جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر محکمہ ایکسائز کوتین ہفتوں میں فیصلے کا حکم

جمعرات 29 دسمبر 2016 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے اعظم کلاتھ مارکیٹ کے دکاندار کو پی ٹی ون جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر محکمہ ایکسائز کوتین ہفتوں میں فیصلے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے دکاندار عبدالرحیم کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ اعظم کلاتھ مارکیٹ میں دکان کا مالک ہے، ملکیت حقوق ہونے کے باوجود محکمہ ایکسائز پی ٹی ون جاری نہیں کر رہا۔ فاضل عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد سرکل ایکسائز افسر کو دکاندار کی درخواست پر تین ہفتوں میں فیصلے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔