چاند نظر نہیںآیا،یکم ربیع الثانی ہفتہ31دسمبر کو ہوگی ، مفتی منیب الرحمن

جمعرات 29 دسمبر 2016 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الثانی کا چاند نظرنہیںآیا ،یکم ربیع الثانی 1438؁ھ ہفتہ 31دسمبر کو ہوگی ۔ دریں اثنا آج مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفترمحکمہٴ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

زونل رویتِ ہلال کمیٹی کراچی سے مولانا محمد اسد دیوبندی ، مولانا محمد صابر نورانی ،مولانا فیروزالدین رحمانی ،ڈائرکٹر اسپیس سائنس سپارکو غلام مرتضیٰ نے شرکت کی اور ڈائرکٹرمحکمہٴ موسمیات عبدالرشید نے اجلاس کے انعقاد کے لئے تمام سہولتیں فراہم کیں۔ پاکستان بھر میںصوبائی وضلعی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکواٹرز پر منعقد ہوئے۔ بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود تھا ، بعض مقامات پر صاف تھا ،کسی مقام سے رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی ،محکمہٴ موسمیات کے تمام مراکزسے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ موصول ہوئی ، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ ربیع الثانی کا چاند نظرنہیںآیا ،یکم ربیع الثانی 1438؁ھ ہفتہ 31دسمبر کو ہوگی ۔