لیسکو نے موسم گرما میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے سسٹم کی اپ گریڈیشن کا کام شروع کر دیا

2017میں شہریوں کو تیکنیکی خرابی سے بجلی بندش کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا‘لیسکو چیف واجد علی کاظمی کی گفتگو

جمعرات 29 دسمبر 2016 21:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) لیسکو نے موسم گرما میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے سسٹم کی اپ گریڈیشن کا کام شروع کر دیا‘2017میں شہریوں کو تیکنیکی خرابی سے بجلی بندش کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کے اس حوالے سے لیسکو چیف واجد علی کاظمی نے کہا کہ چار ہزار ٹرانسفارمر تبدیل کرنے سے دو ہزار سترہ میں شہریوں کو تیکنیکی خرابی سے بجلی بندش کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا‘بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی تبدیلی اور اپ گریڈیشن جا ری ہے۔

لیسکو چیف واجد علی کاظمی نے بتایا کہ کمپنی نے رواں سال سروے کیا ہے جس میں چار ہزار مقامات پر ٹرانسفارمرز کو تبدیل اور اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے پانچ سو ٹرانسفارمرز تبدیل کردیئے ہیں جس سے ٹرانسفارمر جلنے کے واقعات میں کمی آئیگی،لیسکو چیف نے کہاکہ مارچ سے پہلے سسٹم اپ گریڈکرنے کی کوشش کررہے ہیں ‘شہرمیں ٹرانسفارمرکی تعدادبڑھاکر بڑے ٹرانسفارمربھی نصب کئے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :