محکمہ تحفظ ماحولیات نے بند روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ہسپتالوں کے فضلے سے شاپنگ بیگز بنانے والی فیکٹری سیل کرکے مالک کیخلاف مقدمہ درج کروادیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 21:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) محکمہ تحفظ ماحولیات نے بند روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ہسپتالوں کے فضلے سے شاپنگ بیگز بنانے والی فیکٹری سیل کرکے مالک کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تحفظ ماحولیات گزشتہ کئی مہینوں سے پندرہ مائیکرون سے کم وزن اور کالے پلاسٹک بیگز کی تیاری کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان شاپنگ بیگز کی تیاری پر 2002 ایکٹ کے تحت پابندی عائد ہے محکمہ تحفظ ماحولیات نے بند روڈ کے علاقے میں واقع ایک فیکٹری کو ہسپتالوں کے ویسٹ سے بننے والے پلاسٹک دانے سے ممنوعہ شاپنگ بیگز تیار کرنے پر سیل کردیامحکمہ تحفط ماحولیات کے ڈائریکٹر نسیم الرحمان شاہ کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کے ویسٹ سے تیار کردہ پلاسٹک بیگز ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔