محکمہ تعلیم میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام سے 145 ملازمین سرپلس ہوجائیں گے

چھ ڈی ای اوز میں سے تین ڈی ای اوز کی سیٹیں باقی رہ جائیں گی‘محکمہ تعلیم میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا قیام یکم جنوری سے ہوگا

جمعرات 29 دسمبر 2016 21:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) محکمہ تعلیم میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام سے 145 ملازمین سرپلس ہوجائیں گے، چھ ڈی ای اوز میں سے تین ڈی ای اوز کی سیٹیں باقی رہ جائیں گی۔محکمہ تعلیم میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا قیام یکم جنوری سے ہوگا۔ ذرا ئع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام سے 145 افسران سرپلس ہوجائیں گے جبکہ 6 ڈی ای اوز میں سے 3 ڈی ای اوز کی سیٹیں باقی رہ جائیں گی۔

(جاری ہے)

ڈی ای او سکینڈری سٹی ،ایلمنٹری کینٹ اور ایلمنٹری سٹی کی پوسٹیں ختم ہو جائیں گی ڈی ای او سٹی، ایلمنٹری بوائز اور ایلمنٹری گرلز کی 3 نئی پوسٹیں بنا دی جائیں گی ۔ان تینوں ڈی ای اوز کو ای ڈی او ایجوکیشن کے اختیارات منتقل کردیئے جائیں گے۔ ای ڈی او ایجوکیشن کی پوسٹ سی ای او میں تبدیل کردی جائے گی۔ 145 ملازمین کو سیکرٹری سکولز کی ڈسپوزل پر بھیجے جانے پرملازمین نے تشویش کا اظہار کیا ہے پنجاب ٹیچرز یونین حافظ غلام محی الدین کا کہنا ہے کہ ملازمین کم ہونے سے ضلع لاہور مزید مسائل کا شکار ہوگاذرائع کے مطابق ڈی ای او سکینڈری ملک احسان، ایلمنٹری بوائز رئیس احمد اور ایلمنٹری گرلز ثمینہ عقیل کو لگائے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :