اوگرا نے یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات6.93روپے فی لیٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش کردی، سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال

جمعرات 29 دسمبر 2016 21:03

اوگرا نے یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات6.93روپے فی لیٹر تک مہنگی کرنے کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) اوگرا نے یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات6.93روپے فی لیٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔سمری میں پٹرول کی قیمت میں31پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل3.94روپے،لائٹ ڈیزل3.48روپے جبکہ مٹی کا تیل6.93روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی ہی۔۔

متعلقہ عنوان :