مائع پیٹرولیم گیس کی قیمت درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس69ڈالرکے اضافے سی477ڈالرہوگئی

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) مائع پیٹرولیم گیس کی قیمت ماہ جنوری2017ء کیلئے درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس69ڈالرکے اضافے سی477ڈالرہوگئی جس کے سبب پاکستان میںدرآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت7245روپے سے بڑھ گئی،اس اضافہ کے نتیجے میںدرآمدہ ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت7روپے،فی11.8کلوگرام سلینڈرکی قیمت85روپے اورفی45.4کلوگرام سلینڈرکی قیمت330روپے بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کے سینئروائس چیئرمین اورایف پی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی کے سینئروائس چیئرعلی حیدرنے مقامی پروڈیوسرزسے مطالبہ کیاکہ وہ کنٹریکٹ پرائس میںاضافے کے تناسب سے ملک میںتیارہونے والی ایل پی جی کی قیمتوںمیںاضافہ کرنے سے گریزکریں

متعلقہ عنوان :