فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد میں کل دو روزہ کانفرنس ہوگی

دو روزہ کانفرنس کا مقصد موجودہ تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا، ملک بھر کے تمام امتحانی بورڈز کے درمیان قوانین کو ایک پر لانا ہے

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد میں کلبروز جمعہ سے ملک کے تعلیمی بورڈز کی دو روزہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے، کانفرنس کا مقصد موجدہ تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور ملک بھر کے تمام امتحانی بورڈز کے درمیان قوانین کو ایک پر لانا ہے، تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام تعلیمی بورڈز کی آج بروز جعمہ کے دو روزہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کو منسٹری آف پلاننگ، ڈویلپمنٹاور ریفارمز کی طرف سے ایک پراجیکٹ Modernization &Standardization of Examination Systemپچھلے سال دیا گیا جس کا مقصد موجودہ نظام تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور ملک میں موجود تمام امتحانی بورڈز کے درمیان پائے جانے والے قوانین کو ایک معیار پر لانا ہے، اسی سلسلے میں تمام تعلیمی بورڈز کے کنٹرولر امتحانات اور آئی ٹی کے سربراہوں کی ایک کانفرنس فیڈرل بورڈ میں30-31دسمبر 2016کو منعقد کی جارہی ہے۔

وقار)

متعلقہ عنوان :