قادیانی نبی کریم کے گستاخ اور دشمن ہیں،طارق مدنی

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء)پاکستان امن کونسل(پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے قادیانیوں واحمدیوںکو اپنا بھائی او ر ملک کا اثاثہ کہ کر مسلمانوں کی دلازاری کی ہے اور جانثاران ختم نبوت و دین اسلام کا نا صرف مذاق اڑایا ہے بلکہ شہداء ختم نبوت کی روحوں کو بھی ٹھیس وتکلیف پہنچائی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے قادیانیوں کے حق میں بیان دیکر ا ور ان کو نوازنے کی پالیسی اپنا کر خود کو مشکوک بنا دیا ہے قادیانی نبی کریمؐ کے گستاخ اور دشمن ہیںقادیانیوں نے نبی کریمؐ کو آخری نبی ماننے سے انکار کیا ہے جس پر ملک کی قانون ساز قومی اسمبلی نے قادیانیوں کو اپنے مؤقف کی صفائی میں کہنے کا پو را موقع دیا اور بلآخر انہیں غیر مسلم اقلیت قرار دیا وہ امن سیکریٹریٹ شیرشاہ میں وزیر اعظم کے قادیانیوں و احمدیوں سے متعلق ہمدردانہ بیان پر پی اے سی کے ہنگامی اجلاس سے صد ا رتی خطاب کررہے تھے اجلاس سے قاری تاج محمد مکی ، مولانا عبدالماجد فاروقی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ علماء کرام پر بھاری ذمہ دار ی عائد ہوتی ہے کہ وہ و ز یر اعظم کے قادیانیوں و احمدیوں سے متعلق ہمدردانہ بیان پر شرعی نکتہ نظر سے تفصیلی روشنی ڈالیں اور مسلمانوں کی رہنمائی فرمائیں تاکہ وز یر اعظم کے قادیانیوں متعلق ہمدردانہ بیان پر آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا سکے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے قادیانیوں و احمدیوں کی حمایت میں بیان دیکر اور ا ن کو نوا ز نے کی پالیسی اختیار کر کے ثابت کردیا ہے کہ وہ قادیانیوں و احمدیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے قانون کو دل سے تسلیم نہیں کرتے ہیں تبہی ان کی ہمدردیا ں قادیانیوں و احمدیوں کے ساتھ اسی طرح موجود ہیں جس طرح سے مسلم لیگ کی 1953ء میںتھی اور یہی وہ مسلم لیگ ہے جسکی حکومت نی1953 ئ میں د س ہزار جانثاران ختم نبوت پر گولیا ں برسا کر انہیں شہید کیا گیاتھا آج بھی مسلم لیگ کے اندر مسلمانوں کے روپ میں قادیانی اور ان کے ہمنوا موجود ہیں او ر اس میں بھی کوئی بعید نہیں کہ وزیر اعظم قادیانیوںسے متاثر ہو کر قادیانی نہ ہو گئے ہوں اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے وزیراعظم سے مطا لبہ کیا گیا ہے وہ قادیانیوں و احمدیوں سے متعلق اپنے ہمدردانہ بیان کو فوری واپس لیں اور قادیانی نواز پالیسی کا خاتمہ کریں ورنہ پاکستان امن کونسل وزیر اعظم کے خلا ف سڑکوں پر نکل آئے گی اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پی اے سی کے تحت آج (جمعہ)30 دسمبر کو وزیر اعظم کے قادیانیوں و احمدیوں سے متعلق ہمدردانہ بیان اور قاد یو نیوں کو نواز نے کی پالیسی کے خلاف یوم مذمت منایا جائے گا مقررین نے مسلم لیگی مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں سے قا د یانیوں اور قادیانی نواز عناصر کو باہر نکال پھنکیں ور نہ یہ مسلم لیگ کو تباہ و برباد کر دیں گے، انہوںنے کہا کہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو کے سر ہے اگر مسلم لیگ کی حکومت ہوتی تو وہ شائد یہ مزید دس ہزار مسلمان شہید کر دیتی مگر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار نہ دیتی۔