الیکشن کمیشن نے 23 اراکین صوبائی اسمبلی اور ایک رکن قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 دسمبر 2016 19:59

الیکشن کمیشن نے 23 اراکین صوبائی اسمبلی اور ایک رکن قومی اسمبلی کی رکنیت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 دسمبر2016ء) الیکشن کمیشن نے 23 اراکین صوبائی اسمبلی اور ایک رکن قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 23 اراکین صوبائی اسمبلی اور ایک رکن قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔ سندھ اسمبلی کے 3 جبکہ پنجاب اسمبلی کے 19 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ جبکہ تحریک اںصاف کے شہریار آفریدی کی قومی اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔