نیشنل بینک کی جانب سے پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون کے تحت دئیے گئے قرضوں کی مالیت 15ارب روپے تک پہنچ گئی

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے رواں سال پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون (PMYBL) اسکیم کے تحت قرضوں کی مالیت تقریباً 15ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جب کہ اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 28دسمبر 2016 تک 14,700 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک کے ترجمان کے مطابق،’’نیشنل بینک نے ان قرضوں کی فراہمی کے لیے اندرونی طریقہ کار کو مؤثرانداز میں بہتر بنایا ہے جس کے باعث پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون اسکیم کے تحت دئیے گئے قرضوں کی مالیت میں نمایاں اضافہ نظر آ رہا ہے۔

‘‘نیشنل بینک کے ترجمان نے مزیدکہا کہ’’گزشتہ سال نیشنل بینک کی جانب سے پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون اسکیم کے تحت دئیے گئے قرضوں کی مالیت 6.25ارب روپے تھی جب کہ قرض حاصل کرنے والوں کی تعداد 6,791 تھی۔ اس سال ،اس پورٹ فولیو میں تقریباً140فی صد اضافہ ہوا ہے جو نیشنل بینک کی جانب سے اس اسکیم کے تحت دئیے گئے قرضوں کی مالیت میں نمایاں اور متاثر کن اضافہ ہے۔