صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کے والدین کا سالانہ ختم کی تقر یب کا انعقاد

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کے والد اور سابق لارڈ میئر لاہور الحاج میاں شجاع الرحمن اور والدہ محترمہ بیگم فرحت شجاع الرحمن کاسالانہ ختم آج ان کی رئشگاہ کاشانہ قادر 50 - جی ٹی روڈ لاہور میں منعقد ہوا اس روحانی تقریب میں محفل میلاد ﷺ، قرآن خوانی اور ختم شریف کے بعد اجتماعی دعا کی گئی جس میں محرحومین کے ایصال ثواب کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سلامتی اور لوگوں کی بھلائی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

(جاری ہے)

تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو ملک تنویر اسلم اعوان، صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین، لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید ، ڈپٹی میئر لاہور وسیم قادر ، ایم پی اے میاں مرغوب احمد، ایم پی اے شہباز احمد ، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے علاوہ لاہور کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ والدین اپنی اولاد کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور اس حوالے سے والدین کی سنہری یادیں اُن کی زندگی کا ایک خوشگوار حصہ ہیں ۔